پاکستان
08 اپریل ، 2012

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کا اجلاس 21 اپریل کو طلب

پشاور…جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی جنرل کونسل کا اجلاس 21 اپریل کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق پارٹی کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس 21 اپریل کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور سینیٹرز سمیت جنرل کونسل کے ایک ہزار اراکین شریک ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات، نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی سمیت اہم امور سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :