08 اپریل ، 2012
پشاور…پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواوٴں سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پشاور اور صوبے کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ 34ا ور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔