03 مئی ، 2014
کراچی…کراچی وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کے حکم پر کراچی کے علاقے منگھو پیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کر دیئے گئے۔ شرجیل میمن کہتے ہیں پانی چور عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔ وزیر بلدیات سندھ کی نگرانی میں ٹیم نے منگھو پیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی میں حصہ لیا۔ کارروائی میں ڈی آئی جی ویسٹ سمیت پولیس کی نفری بھی شریک تھی۔ اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ منگھو پیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر پانی چوری کیا جاتا ہے، پہلی بار علاقے میں پانی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے، پانی چوری میں ملوث عناصر کتنے ہی بااثر ہی کیوں نہ ہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔