پاکستان
08 اپریل ، 2012

سکھر: شوہر سے جان بچانے کے لیے خاتون تھانے پہنچ گئی

سکھر … سکھر میں شوہر کی جانب سے کاری قرار دئیے جانے اور جان سے مار دئیے جانے کے خوف سے شادی شدہ خاتون وومن پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، سکھر سائٹ ایریا کی رہائشی خاتون زہراں شیخ نے وومن پولیس اسٹیشن سکھر میں پناہ حاصل کی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر مراد شیخ اس کو کاری قرار دے دیا ہے اور وہ اس کو ہلاک کر نا چاہتا ہے۔ خاتون کے مطابق اس کے شوہر نے اس پر تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ہے اور گزشتہ شب اس پر کلہاڑی سے حملہ کیا تاہم وہ بچ گئی اسی لیے وہ گھر سے بھاگ کر اپنی جان بچانے کے لیے تھانے آئی ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :