04 مئی ، 2014
پشاور… مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ جس جنگ گروپ اور جیو نے عمران خان اورتحریک انصاف کو عوامی مقبولیت دی آج وہ اسی کے خلاف بول رہاہے ،جو کہ احسان فراموشی کی انتہا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل تک افتخار چوہدری اور جیو کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے لیکن آج پتہ نہیں کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اداروں کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران اور تحریک انصاف جیو اور جنگ گروپ کے ساتھ وفاداری نہ کر سکے تو ملکی عوام سے کیا وفاداری نبھائیں گے۔