پاکستان
04 مئی ، 2014

نعمان شاہ کی نماز جنازہ و تدفین ، رابطہ کمیٹی،کارکنان و عوام کی شرکت

 نعمان شاہ کی نماز جنازہ و تدفین ، رابطہ کمیٹی،کارکنان و عوام کی شرکت

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر کے شہید کارکن نعمان شاہ کی نماز جنازہ اتوار کے روز لیاقت چوک گلشن ضیا ء اورنگی ٹاوٴن میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ ، حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن عابد چوہان ، اورنگی ٹاوٴن سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر شہید نعمان شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔بعد ازاں شہید نعمان شاہ کی تدفین گلشن ضیا ء قبر ستان اورنگی ٹاوٴن میں آہوں او ر سسکیوں کے درمیا ن کردی گئی ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی شعبہ ٴ اطلا عات کے رکن وسابق صوبائی وزیر قمر منصور کی بھابھی مرحومہ شمع مسعود کی فاتحہ چہلم کا اجتماع اتوار کے روز نارتھ کراچی میں واقع انکی رہائش کے باہر منعقد کیا گیاجس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ فاتحہ چہلم میں رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی،مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما ندیم مرزا ،کراچی تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ ، میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ، شعراء کرام ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز و معروف شخصیات نے شرکت کی۔ فاتحہ چہلم کے موقع پرممتازعالم دین ومتحد ہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی اور نائب صدر علامہ عباس کمیلی نے مرحومہ شمع مسعوسد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی ۔




مزید خبریں :