05 مئی ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے 72گھنٹے کی ڈیڈلائن میں 2ہفتے کی توسیع کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے دیئے جانے والے 72 گھنٹوں کے الٹی میٹمکو توسیع دیکر اسے دو ہفتے کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا لندن اور کراچی میں مشترکہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم کے ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور و خوض کے بعد ایم کیوایم نے 72گھنٹے کی ڈیڈلائن میں 2ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔