پاکستان
05 مئی ، 2014

وزیر اعلیٰ کا ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو فون،کارکنوں کی بازیابی کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ کا ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو فون،کارکنوں کی بازیابی کی یقین دہانی

کراچی …کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکینسے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،اورایم کیوایم کے کارکنان کے قتل پرافسوس کااظہار کیا ہے ،ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پیر کی شب ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے رابطہ کیا، اور اس موقع پر کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری اورلاپتاکارکنوں کی بازیابی کیلیے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائیگی،انھوں نے مزید کہا کہ لاپتاکارکنوں کی بازیابی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی2ہفتوں میں رپورٹ دیگی،انھوں نے جاں بحق کارکنوں کے اہلخانہ کومعاوضے اور مقتولین کے گھر کے ایک ایک فردکونوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :