کھیل
17 مئی ، 2014

رافیال نڈال اور نواک جوکووچ روم ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں

رافیال نڈال اور نواک جوکووچ روم ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں

روم…اسپین رافیال نڈال اور سربیہ کے نواک جوکووچ روم ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے روم میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں اسپین کے رافیال نڈال نے برطانیہ کے اینڈ مرے کوشکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پہلے سیٹ میں اینڈی مرے نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کی لیکن دوسرے اور تیسرے سیٹ میں ورلڈ نمبر ون رافیال نڈال نے برطانوی حریف کو زیر کیا۔نڈال کی جیت کا اسکور ایک چھ ،چھ تین اور سات پانچ رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سربیہ کے نواک جوکووچ نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو سات پانچ،چار چھ اور چھ تین سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔بلغاریہ کے گریگر ڈی میٹروو ٹامی ہاس اور اور کینڈا کے مائیلوس رونک فرانس کے جیریمی چارڈی کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

مزید خبریں :