کھیل
17 مئی ، 2014

ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سمیت 18ملازمین کو بحال کردیا

ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سمیت 18ملازمین کو بحال کردیا

اسلام آباد …عدالتی فیصلے نے ذکاء اشرف پرپی سی بی کے دروازے پھر کھول دیے۔ایک بارپھرذکااشرف ان ہوئے تو نجم سیٹھی آوٴٹ ہوگئے۔ اس میوزیکل چیئر میں ذکائاشرف کوتیسری بارچیئرمین کی کرسی ملی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے برطرف ملازمین کی درخواستوں پرمختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لیے 10 فروری کو ایس آر او کے ذریعے تشکیل دی گئی عبوری منیجمنٹ کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے پی سی بی کے برطرف ملازمین کی بحالی کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ماضی میں چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی بورڈ میں بہت کچھ بدلا، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں کئی چہرے بدل گئے، اب نئے فیصلے کے بعد نجم سیٹھی کے بھرتی کیے گئے لوگ بورڈ سے وابستہ رہیں گے یا انہیں بھی گھر جانا پڑے گا۔

مزید خبریں :