19 مئی ، 2014
اسلام آباد …عوام نے جیو کی بندش اور اس کے خلاف منفی پروپگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ۔ ناظرین کچھ علاقوں میں جیو کی بندش اور کہیں پچھلے نمبروں پر جیو آنے کی شکایت کرتے نظر آئے۔عوامی ا منگوں کے عکاس چینل جیو نیوز کی بندش عوام کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہی تو وہ چینل ہے جو انہیں حقائق پر مبنی،قابل اعتماد تجزیئے اور پل پل کی خبر دیتاہے ۔ شہری کہتے ہیں جو قانون جیو کے لیے ہے وہی سب کے لیے ہونا چاہیئے، منفی پراپیگنڈہ ہرگز قبول نہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز کو کوئی حق نہیں کہ ہمارا پسندیدہ چینل بند کریں،تمام تر سازشوں کے باوجود شہریوں نے اپنے اعتماد کا ووٹ جیو کو دیا۔ کیبل آپریٹرز کی جانب سے جیو کی بندش ہو یا مختلف چینلز کی طرف سے منفی پراپیگنڈہ، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ جیو کو جینے دو۔