19 مئی ، 2014
پشاور…پشاورکے نواحی علاقے داودزئی میں چلتی کار پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ایک کار جس میں تین افراد سوار تھے جب پشاور شب قدر روڈ پر پہنچی تو تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر ایل آر ایچ پہنچادیا گیا ہے جہاں ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔