پاکستان
19 مئی ، 2014

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال2ہزار100میگاوٹ پربرقرار

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال2ہزار100میگاوٹ پربرقرار

لاہور…وزارتِ پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 4سے 6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول پر عملدرآمدکیاجارہاہے۔ملک میں آج بھی بجلی کا شارٹ فال2ہزار100میگاوٹ پربرقرار ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 11ہزار 700میگاواٹ اور طلب 13ہزار 800میگاواٹ ہے، ہائیڈل کے ذریعے 4ہزار 160میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ 1ہزار 700میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز کا حصہ 5ہزار 840میگاواٹ ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز میں 4سے 6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :