19 مئی ، 2014
چمن …چمن سے 10 سال کی عمر میں لاپتا ہونے والا نوجوان 17 سال بعد والدین کو مل گیا ۔عبد اللہ سندھ کے شہر میر پور ماتھیلو میں ایک تاجر کے ہاں محنت مزدوری کرتا رہا۔ عبداللہ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو پاکستان اور افغانستان میں ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر ناامید ہو گئے تھے۔ عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں بھٹکتا ہوا میر پور ماتھیلو پہنچا تھا جہاں اس نے ہندو تاجر کے پاس دیگیں پکانے کاکام شروع کیا۔ اسے بس اتنا یاد تھا کہ اس کا گھر چمن میں ہے مگر اسے والدین کے بارے میں پتا نہیں تھا۔ 17سال بعد بیٹا واپس ملنے پر والدین کی خوشی دید نی تھی۔