پاکستان
20 مئی ، 2014

قومی سلامتی کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

قومی سلامتی کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد…وزیراعظم میاں نواز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں خطے میں سلامتی ، بھارت اور افغانستان میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ،چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز شریک ہیں، اجلاس میں خطے میں سلامتی کی صورت حال کے علاوہ بھارت اور افغانستان میں انتخابی عمل کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جا رہاہے ، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام کی جانب سے سیکورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :