20 مئی ، 2014
نئی دہلی…بی جے پی نے نریندر مودی کو قائد ایوان نامزد کردیا ہے،ایل کے ایڈوانی نے ان کا نام تجویز کیا۔نریندر مودی آج صدر پرناب مکھر جی سے ملاقات کررہے ہیں۔ بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ بی جے پی اور این ڈی اے کی جانب سے نریندرمودی کوقائدایوان منتخب کیاگیاہے۔بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے ان کا نام تجویز کیا۔اْدھر بی جے پی کیپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزارتوں کئے لئے ناموں پر غور کیاجارہا ہے۔ امکان ہے کہ پارٹی کے سربراہ راج ناتھ سنگھملک کے نئے وزیرداخلہ ہوں گے جبکہ سینئر رہنما ارون جیٹ لی کا نام بطور وزیرخزانہ لیاجارہاہے۔ ایل کے ایڈوانی کو بھی حکومت میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ادھرکانگریسکے رہنماوٴں نے انتخابات میں اپنی شکستکا ملبہجاپان کی اشتہاری ایجنسی پر ڈال دیا ہے جس نے انتخابات میں پارٹی کیلیے اشتہاری مہم چلائی تھی۔