پاکستان
20 مئی ، 2014

اسلام آباد میں سینیٹر محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

 اسلام آباد میں سینیٹر محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

اسلام آباد…اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس ،قومی سلامتی پالیسی اورفرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کے تجویز پر غور کیاجارہاہے۔چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تعلیمی نصاب میں جنسی تعلیم سے متعلق مواد سمیت دیگر مختلف امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ ارکان نے اسلامی نظریاتی کونسل کا ترجمان مقرر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور کونسل کے درمیان رابطے کا فقدان ہے ،ترجمان نہ ہونے کے باعث کونسل پر تنقید کوجواب نہیں دیا جا سکا، سندھ اسمبلی نے کونسل کے خلاف قرارداد منظورکی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :