20 مئی ، 2014
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بعض میڈیا ہاوسز کاروباری مقاصد کے لیے مذہب کو استعمال کررہے ہیں۔ اشتعال پھیلا نے سے صحافت کو نقصان پہنچ رہا ہے، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کے موقع پر انہوں نے عمران خان کو نیا لقب بھی دے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار بن گئے ہیں لیکن شارٹ کٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے کی ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے متعلق قوانین پر پارلیمنٹ کا اختیار ہے صوبائی اسمبلی کا نہیں۔اس کو بنیاد بناکر اپوزیشن والے صرف تماشا لگانا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تمام قومی ادارے جمہوریت اور آئین پر یقین رکھتے ہیں ، ان اداروں کو ذاتی و گروہی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے ، انہوں نے یہ بھی کہاکہ بعض میڈیا ہاوٴسز کاروباری مقاصد کے لیے مذہب کو استعمال کررہے ہیں۔ایک سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ ان کی حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے کسی کو نہیں روکا ۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت جانے کی پیش گوئی کرنے والے آمریت کی نوکری کررہے ہیں۔