25 مئی ، 2014
اسلام آباد…آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ کا حجم 11 سو 75ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ، اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کل ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں آ ئندہ مالی سال 15-2014میں وفاق اور صوبوں کے لیے ترقیاتی پرگرام کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 525ارب روپے اور صوبوں کیلئے 650ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاق کیلئے مختص کیئے جانیوالے ترقیاتی فنڈز میں 70فیصد رقم انفراسٹرکچر اور 25فیصدسماجی شعبے کے لیے مختص ہے۔ ترقیاتی بجٹ کو خاتمی منظوری کیلئے 29مئی کو وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔