پاکستان
27 مئی ، 2014

پاکستان تمام معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے،نیئربخاری

پاکستان تمام معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے،نیئربخاری

اسلام آباد…چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے ٹرائیکا پلس اجلاس سے صدارتی خطاب میں چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے عالمی امن کے لیے کئی ممالک میں اپنی خدمات پیش کی ہیں ، اور مختلف ممالک میں یو این امن مشنز میں جوانوں نے جانوں کی قربیانیاں بھی دی ہیں۔ ٹرائیکا پلس اجلاس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان،بحرین،کمبوڈیا،انڈونیشیا،ایران، اردن اور شام کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی،کانفرنس میں ایشیائی ممالک کے میگا پارلیمانی فورم کے قیام،خطے میں معاشی ترقی ،تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی روابط بڑھانے سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔

مزید خبریں :