پاکستان
27 مئی ، 2014

ڈائریکٹر کمرشل سول ایوی ایشن کو بغیر نوٹس او ایس ڈی بنانے پر جواب طلب

ڈائریکٹر کمرشل سول ایوی ایشن کو بغیر نوٹس او ایس ڈی بنانے پر جواب طلب

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر کمرشل سول ایوی ایشن کو بغیر کسی نوٹس کے او ایس ڈی بنانے کے معاملے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے 9 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں سے بدسلوکی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے ائیرپورٹس کی اپ گریڈیشن سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔ دوران سماعت سول ایوی ایشن کے سابق ڈائریکٹر کمرشل آصف بشیر نے استدعا کی کہ وہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے متعلق کچھ حقائق چیمبر میں جا کر عدالت کے علم میں لانا چاہتے ہیں ، اس پر جسٹس جواد خواجہ نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کھلی عدالت میں ہی حقائق بتائیں اور وہ بھی تحریری طور پر۔آصف بشیر نے بتایا کہ انہیں سول ایوی ایشن ڈویژن کے احکامات پر راتوں رات او ایس ڈی بنادیا گیا ، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ سہیل ظفر کو اس معاملے سے متعلق جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :