27 مئی ، 2014
جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری میں بے پناہ اضافہ ہو ا ہے،سرکاری ملازمین،زرعی شعبے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کیے جائیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے دعوے کیے جارہے ہیں جبکہ حالات اس کے برعکس ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فکسڈ انکم ٹیکس دینے والے سرکاری ملازمین مہنگائی سے زیادہ متاثر ہیں اور ان متاثرین میں پنشنرز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے اس کے باوجود یہ شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل نہیں ۔