28 مئی ، 2014
کراچی …دنیا بھر میں آج قبلے کے رخ کا تعین کیا جاسکے گا ،سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور دنیا بھر میں سائے کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق خانہ کعبہ کے رخ کا تعین آج 2 بجکر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا ۔ماہر فلکیات کاکہنا ہے کہ اس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر ہوگا ،، اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگااور یہی وہ وقت ہوگا جب خانہ کعبہ کے رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سورج کوبراہ راست دیکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے ،جب سورج گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے، یہ صورتحال ہر سال 28 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق2بجکر 18 منٹ جبکہ16جولائی کو 2 بجکر 26 منٹ پر ہوتی ہے۔