پاکستان
28 مئی ، 2014

گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی انتہاپر

گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی انتہاپر

لاہور… نئی حکومت بننے پر لاہور کے شہریوں نے بھی امیدیں باندھ لی تھیں کہ اب لوڈشیڈنگ سے جان چھوٹ جائیگی لیکن جوں جوں گرمی بڑھی ،لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی بڑھتا چلا گیا ،عام آدمی پریشان ،کاروبار ی طبقہ بری طرح متاثر اور اذیت کا شکار ہے۔این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے طلب اوررسد کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو شارٹ فال تو انتہائی کم مگرلوڈشیڈنگ کی صورتحال اس کے مکمل برعکس اور انتہائی تکلیف دہ ہے۔لاہور شہر میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی کی بندش معمول بن چکی ،شیڈول میں لوڈشیڈنگ 6گھنٹے مگر عملاً یہ دورانیہ 10 سے 15گھنٹے تک ہے۔صارفین کو یہ بھی شکوہ ہے کہ بجلی کے نرخ دوگنا ہو گئے مگر بجلی اتنی ہی ۔حکومتی دعووں سے دلوں میں جاگ اٹھنے والی امیدیں پھر ماند پڑنے لگیں۔عوام لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعووں سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اورعوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد ریلیف دلائے۔

مزید خبریں :