پاکستان
28 مئی ، 2014

جیو نیوز کی نشریات میں رکاوٹوں کیخلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ

جیو نیوز کی نشریات میں رکاوٹوں کیخلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ

لاہور…جیو نیوز کی نشریات میں رکاوٹوں کے خلاف لاہور میں پھر احتجاجی جلسہ ہوا، جس میں جنگ گروپ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ جیو نیوز کے خلاف پابندیوں پر احتجاج میں پاکستان عوامی نیشنل پارٹی اور پاک آسٹریلیا فرینڈشپ گروپ نے بھی شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ جیو نیٹ ورک آزاد صحافت کا سرخیل ہے،اس کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہو گی۔سول سوسائٹی نیٹ ورک کے عہدیداروں کا کہناتھا کہ جنگ اور جیو عوام کی آواز ہیں۔ جلسے سے خاور نعیم ہاشمی،اعجاز مرزا،عاصم نصیر، وسیم بابر ،کم ذات محاذ پارٹی کے میاں آفتاب اور جنگ کے کارکن پیا جی نے بھی خطاب کیا۔ ایک اخباری کارکن یونس چراغ نے جنگ جیو زندہ باد کا ترانہ ترنم کے ساتھ پڑھا۔

مزید خبریں :