01 جون ، 2014
بنگلور…آئی پی ایل سیون کے فائنل میں کولکتا نائٹ رائیڈر نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،بنگلور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں سابق چمپئن کولکتا کے کپتان گوتم گمبھیر نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے،بولنگ میں ان کی طاقت مورنے مورکل، پیوش چاولہ اور سنیل نارائن ہیں،،تو بیٹنگ میں گمبھیر کو اتھاپا،پانڈے اور یوسف پٹھا ن کا ساتھ حاصل ہے،دوسری جانب کنگزالیون پنجاب کی طاقت سہواگ،میکس ویل،جارج بیلی اور ڈیوڈ ملر ہیں،میچ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔