06 جون ، 2014
کراچی.....کراچی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد منتقل کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں 9جون سے ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں کیمپ لگانے کا اعلان کیا تھا لیکن کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیمپ کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب کیمپ 13 جون سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان فیڈریشن پہلے ہی کر چکی ہے۔