06 جون ، 2014
لاہور....مینز ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا تو خواتین کرکٹرز کیوں پیچھے رہتیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22خواتین کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے، 15 فیصد معاوضے میں اضافہ بھی کیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کیٹگری اے کی 8کھلاڑیوں میں ثنا میر، بسمہ معروف، نین عابدی، سعدیہ یوسف، ندا راشد، بتول فاطمہ، اسماویہ اقبال اور جویریہ ودود شامل ہیں۔ کیٹگری بی میں ناہیدہ خان ، قنیتا جلیل، سمیعہ صدیقی اور کیٹگری سی میں جویریہ رؤف، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال اور سعدیہ امین شامل ہیں۔ مشاہرہ حاصل کرنے والی کیٹیگری ڈی کی کھلاڑیوں میں ربیعہ شاہ، انعم امین، ارم جاوید، ڈیانا بیگ، کنول فرانسز،نائلہ نذیر اور فریحہ محمود شامل ہیں۔ 15فیصد اضافے کےبعد اے کیٹگری کو 95ہزار، بی کو 77، سی کو 63جبکہ ڈی کیٹگری کو 27ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ بتول فاطمہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوگئی تھیں، انہیں پہلے تین ماہ کے پیسے ملیں گے۔