09 جون ، 2014
کراچی ......سندھ کے وزیرجیل خانہ جات منظوروسان نے کہا ہے کہ کراچی ایرپورٹ پر حملے کےبعد فوج سمیت دیگر اداروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔ ان کاکہناہے کہ سندھ کی بڑی جیلوں پر حملے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔صوبائی وزیرجیل خانہ جات منظوروسان نےکھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی ائیرپورٹ حملہ اچانک کیا گیا تھا تاہم فوج سمیت دیگر ادارے فوری کارروائی عمل میں لائےجس کے باعث نقصان کم ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی،حیدرآباد اورسکھرجیل پرحملوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جس سے نمٹنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ منظوروسان نے کہا کہ آئندہ سیٹ اپ میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ بنایاجائے گا۔ ایک سوال پران کاکہناتھا کہ جیوکا کرداربہت اچھا رہاہے اس پر پابندی کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ستمبر2015 میں ہوتے نظرآرہےہیں۔