پاکستان
09 جون ، 2014

دہشتگردوں سے وہی سلوک ہو گا جو کراچی ایئر پورٹ پر کیا:پرویز رشید

دہشتگردوں سے وہی سلوک ہو گا جو کراچی ایئر پورٹ پر کیا:پرویز رشید

اسلام آباد....... وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گر دوں سے ایسا ہی سلوک ہو گا جو کراچی ایئر پورٹ پر کیا گیا، یہ دہشت گرد محض چار پانچ گھنٹوں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کو مفلوج کرنے آئے تھے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ پر حملہ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، ایسے لوگوں سے کوئی رعایت نہیں کی جاسکتی، جوکوئی دہشت گردی کے راستے کو اختیار کرے گا اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو آج رات دہشت گردوں کے ساتھ کیا گیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گرد ایک بڑے مقصد کے لیے کراچی ائیر پورٹ پر آئے تھے۔ وہ چار پانچ گھنٹے کےلیے نہیں آئے تھے بلکہ وہ بڑے مقصد کے لیے آئے تھے، وہ پاکستان کو پیرالائز کرنے کے لیے آئے تھے۔ وفاقی وزیر نے کراچی ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :