09 جون ، 2014
سرگودھا .......سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مردہ خوری کے مقدمے میں ملوث ملزموں کےخلاف شہادتیں مکمل کرلیں۔ مقدمے کی سماعت 10جون تک ملتوی کردی گئی ۔انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے بھکر کے علاقے دریا خان میں مردہ خوری کے مقدمے میں ملوث دو بھائیوں فرمان اور عارف کے مقدمے کی سماعت کی ۔عدالت نے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد مقدمے کے تمام 20 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کا عمل مکمل کرلیا۔ڈاکٹروں،پولیس، متاثرہ افراد اور تمام عام شہریوں نے ملزموں کے خلاف بیانات قلمبند کروائے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 10جون تک ملتوی کردی۔