09 جون ، 2014
کراچی........ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ازبک لگتے ہیں،ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کے مطابق رات 11بجکر05 منٹ پر10 دہشت گرد پانچ پانچ کی دو ٹولیوں میں کراچی ائرپورٹ کے ٹرمینل ون میں داخل ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ اور دھماکے کرکے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کےاہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ اسلحہ بھارتی ساختہ ہے یا نہیں اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ڈی رینجرز نے بتایا کہ پاکستان آرمی، رینجرز، اے ایس ایف اور پولیس کے جوانوں نے مل کربھرپور کارروائی کرتے ہوئے10 دہشت گردوں کوہلاک کیا۔