پاکستان
09 جون ، 2014

تھرکی تحصیل ننگرپارکر میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 مور ہلاک

تھرکی تحصیل ننگرپارکر میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 مور ہلاک

تھر پارکر.......تھر کے صحرا میں فطری حُسن کے شاہکار موروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تحصیل ننگر پارکر کے مختلف دیہات میں مزید 36 مور رانی کھیت کی بیماری کاشکارہو گئے۔صحرائے تھر میں شدید گرمی کے باعث موروں کی اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا اور رانی کھیت کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔ ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ننگر پارکر کے دیہات ساکاری، مان سریو سموں اور دیگر میں رانی کھیت سے 36مورہلاک ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران تھرمیں مرنے والے مجموعی موروں کی تعداد 155 ہو گئی ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ موروں کے علاج کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کچھ نہیں کیاجا رہا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر لجپت شرماکا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے چار سال میں فنڈز کی مد میں ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا پھر بھی وہ اپنے طور پہ ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :