10 جون ، 2014
کراچی.....پاک افغان سرحد کے قریب وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی پاک افغان خیبرایجنسی وادی تیرہ میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کردئے۔کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔