دنیا
10 جون ، 2014

چین :انسداد دہشتگردی مشقیں، پولیس، طبی عملے اور فائرفائٹرز کی شرکت

چین :انسداد دہشتگردی مشقیں، پولیس، طبی عملے اور فائرفائٹرز کی شرکت

بیجنگ.... دہشت گرد حملے سے کیسے نمٹنا ہے ؟ حملے کے وقت کسے کیا کرنا ہے ؟کس کی ذمہ داری کہاں سے شروع ہوتی ہے ؟۔چین میں انسداد دہشت گردی مشقوں میں پولیس، طبی عملے اورفائرفائٹرز نے حصہ لیا۔چین کے خودمختارعلاقے سنکیانگ میں مشترکا انسداد دہشت گردی مشقوں "Tianshan 2014" کا اہتمام کیاگیا۔ مشقوں میں چینی پولیس ، فائر فائٹرز اور طبی عملہ سمیت 8سو افراد نے حصہ لیا۔مشقوں میں چاقو سے حملہ، کار حادثہ ، آگ اور دھماکوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔ مختلف جرائم اور لوگوں کو مغوی بنانے کی صورت میں کیا کرنا ہے ،یہ بھی ڈرل کا حصہ تھا۔مشقوں میں جدید آلات،گاڑیاں اور ہتھیار استعمال کئے گئے۔

مزید خبریں :