10 جون ، 2014
اسلام آباد.....رفیق رجوانہ کی زیر صدارت ججز تقررپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے جبکہ سینئر جج خواجہ امتیاز احمد کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔جوڈیشل کمیشن نے پہلے ہی ایک اجلاس میںتقرریوں کی منظوری دے چکی ہے ۔