10 جون ، 2014
واشنگٹن..... سی آئی اے کی دستاویز کے مطابق ادارے کے 15ملازمین گزشتہ سال، جنسی نسلی یا دیگر طور پر ہراساں کرنے کے مرتکب پائے گئےہیں۔امریکی خبر ایجنسی نے سی آئی اے کی اندرونی دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دفاتر میں ہراساں کرنے کےخلاف سی آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، جس کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے کے 15ملازمین گزشتہ سال، جنسی نسلی یا دیگر طور پر ہراساں کرنے کا مرتکب پائے گئے۔ عہدے سے فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ایک سپروائزراور بیرون ملک مقیم عہدے پر فائزایک اہلکار شامل ہے۔ ان افراد پر،غنڈہ گردی، مخالف رویے اور نامناسب طریقے سے خاتون کو چھونے کے الزامات ہیں۔ تاہم بہت سے ملازمین کا شکوہ ہے کہ سی آئی اے کاکام کافی نہیں ہے ، ہراساں کیے جانے کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آرہی اور عہدیداروں کو سزائیں نہیں دی جارہیں۔