10 جون ، 2014
موصل........عراق کے شہر موصل پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد عراقی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں نے چار روزہ لڑائی کے بعد عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں حکومتی ہیڈ کوارٹرز، جیل خانہ جات اور ٹیلی ویژن اسٹیشنز سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ جنگجوؤں کی جانب سے شہر کے مغربی علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد علاقے سے عراقی فوج نے اپنا مرکزی کیمپ خالی کر دیا اورلوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے پارلیمنٹ سے شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست کی ہے اور عسکریت پسندوں کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو مسلح کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔