پاکستان
10 جون ، 2014

جیو نیوزکی معطلی :آزادی گلی میں آزادی اظہار کیلئے احتجاجی تقریب

جیو نیوزکی معطلی :آزادی گلی میں آزادی اظہار کیلئے احتجاجی تقریب

کراچی........جیو نیوزپر پیمرا کی جانب سے15روزہ معطلی کا آج تیسرادن ہے لیکن جیوسے یکجہتی کیلئے کراچی میں جیو کے دفتر کے باہر آزادی گلی میں ٹیم جیوکا جوش اور جذبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتاجا رہا ہے۔ تقریب میں صحافی و سماجی رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے ۔یہ وہ نعرے ہیں جو آج ہر زبان پر عام ہیں،کہیں آواز بلند ہوتی ہے تو کہیں تحریریں بول اٹھتی ہیں۔جیوسےمحبت کرنےوالوں کااجتماع جیونیوز کے مرکزی دفتر سے منسلک آزادی گلی میں تیرہویں دن بھی جاری رہا۔تقریب میں صحافی و سماجی رہنما، سابق کر کٹرزاور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے ،نیشنل ٹریڈ یونین کے صدر ناصر جمیل نے کہا کہ ملک کے 99فیصد عوام جیو کے ساتھ ہیں۔ سینئر صحافی فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ اقتدار کے ایوانوں میں مصروف لوگ آج آزادی اظہار کے ساتھ کیو ں نہیں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کومشکل وقت میں سیاسی جماعتوں کی کمی محسوس ہوئی۔جیو سوپر کے اینکر پرسن علی سلمان اور سابق کرکٹرغلام علی نے کہا کہ جیو ایک جہد مسلسل ہے اور جہد مسلسل کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔سینئر صحافی فیصل عزیزخان کا کہنا تھا کہ جیوضرور اور جلدواپس آئے گا اور پہلے سے زیادہ طاقت ور بن کر ابھرے گا، غیرقانونی بندش کے باعث جیوٹی وی پہلے ہی دو ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھا چکا ہے۔مقررین نے سوال کیا کہ اس بھاری مالی نقصان کا ازالہ کون اور کب کرےگا؟ آزادی اظہار کے متوالے روز آزادی گلی میں جیو اور جینے دو کے نعرے لگاتے ہیں تو اس عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ حق گوئی کی جنگ جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :