پاکستان
10 جون ، 2014

پاکستان کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑی بھی جیو نیوز کی بندش پرافسردہ

پاکستان کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑی بھی جیو نیوز کی بندش پرافسردہ

پشاور........کھیل کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی بھی جیو نیوز کی پندرہ روزہ بندش اور جرمانے کی سزا پرافسردہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیو نے معافی مانگ لی تو اس کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے اسکواش کھلاڑیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ پیمرا کی جانب سے جیو نیوز پر پندرہ روزہ بندش اور جرمانے کی سزاپر کھلاڑی افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قومی کیمپ پشاور میں جاری ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی فوزیہ کہتی ہیں کہ جیو کو بہت سزا مل چکی ہے اب اس کی سزا ختم ہوجانی چاہیے۔ سابق قومی فٹ بالراورمعروف کوچ باسط کمال کہتے ہیں کہ جیو نیوز کو 45دن پہلے بھی سزا ملی جس کے بعد پیمرا کی جانب سے 15 روزہ لائسنس معطلی اور جرمانے کی سزا معاف ختم ہونی چاہیے۔ کھلاڑی کہتے ہیں جیو نیوز نے ہرسطح پرکھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، جس کی بندش کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :