10 جون ، 2014
کراچی ......کراچی ائرپورٹ حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرجوانوں کی شجاعت نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،7شہدا کی تدفین آبائی علاقوں میں کردی گئی ہے۔ملتان کے علاقے غریب آباد کے رہائشی اسلام الدین کی نماز جنازہ جی پی او گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ اے ایس ایف کے چاق چوبند دستہ نے سلامی بھی پیش کی ،جس کے بعد انہیں سپرد خا ک کر دیا گیا۔ اے ایس ایف کے اے ایس آئی اسد شاہنواز کو گاؤں منن حویلیاں میں سپرد خاک کردیاگیا۔ فیصل آباد میں ایس ایف کے اے ایس آئی طارق مسعود بابر کی نماز جنازہ نواحی گاؤں 61 ر ب میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اے ایس ایف اہلکار محمد اعظم کو اور میاں چنوں کے گاؤں محسن وال میں ڈرائیورمحمد حیات کو سپرد خاک کیاگیا ہے۔اے ایس ایف سارجنٹ عبدالمالک کی میت صادق آباد پہنچا ئی گئی جہاں نماز جنازہ چھاؤنی گراؤنڈ میں اداکرنے کے بعد آبائی گاؤں چک 56بی میں تدفین کردی گئی۔شہید نے بیوہ،تین بیٹیاں اورایک بیٹا سوگوارچھوڑاہے۔کراچی ایرپورٹ پرحملے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف کے اہل کار اقبال آرائیں کو نواب شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔شہیداقبال آرائیں کو حاجی نصیر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اے ایس ایف کے دستے نے سلامی دی۔شہیدنے بیوہ، تین بیٹیاں اوردوبیٹے سوگوارچھوڑے ہیں۔