10 جون ، 2014
اسلام آباد.........کراچی میں اے ایس ایف کے کیمپ کے قریب فائرنگ کے بعد وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تاہم وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں بیان دیا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی واقعہ ہے ، نہ ہی کچھ ہوا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دہشت گردوں نے منگل کی دوپہر اے ایس ایف کے کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم اے ایس ایف کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کر کے یہ حملہ ناکام بنادیا، وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لے لیا ، اس کےبعد انہیں حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اے ایس ایف کے جوان چوکس تھے اور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پہلوان گوٹھ کی طرف بھاگ گئے،رینجرز اور پولیس نےاب علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہےاوردہشت گردوں کا تعاقب کیاجارہاہے ۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں اے ایس ایف کیمپ پر حملے کی خبر کو سرے سے ہی غلط قرار دے دیا اور کہاکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہناہے کہ میڈیا بریکنگ نیوز کے چکر میں اس طرح کی اطلاعات دے رہاہے ۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بھی اے ایس ایف کیے کیمپ پر حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے۔