11 جون ، 2014
کراچی.......کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کےقریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کے قریب کھڑی تھانے کی موبائل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس میں موجود 2اہل کار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں لے جاتے ہوئے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔