11 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور میں سروسز اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے 45 ڈاکٹرز کے تبادلے کے خلاف ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کام بند کردیا ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت ینگ ڈاکٹرز کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، بڑے پیمانے پر تبادلوں سے ینگ ڈاکٹرز میں بے چینی پھیل رہی ہے،محکمہ صحت نے 45تبادلوں کا نوٹی فیکشن واپس نہ لیا تو ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیں گے ۔