پاکستان
11 اپریل ، 2012

نیٹو کی رسد کراچی کی سڑکوں سے بحال نہیں ہونے دینگے، سید منور حسن

نیٹو کی رسد کراچی کی سڑکوں سے بحال نہیں ہونے دینگے، سید منور حسن

کراچی … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ نیٹو کی رسد کسی بھی صورت کراچی کی سڑکوں سے بحال نہیں ہونے دیں گے اگر ایسا ہوا تو کراچی والے سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات کراچی کے علاقے لیاری میں جماعت اسلامی کے تحت دینی و عصری علوم کی درسگاہ جامعة الانصار کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں کہی۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں لاڑکانہ اور لیاری کو صرف ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور بدامنی کا تحفہ دیا، اب لیاری کے لوگ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں، پْرتشدد رد عمل اور احتجاج سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لیاری کی تمام لسانی اکائیوں کواکھٹا کرکے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ہی متبادل قیادت فراہم کرے گی۔

مزید خبریں :