پاکستان
11 اپریل ، 2012

وزیراعظم گیلانی کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم گیلانی کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ کی جانب سے لاکھوں روپے کے بینک قرضے معاف کرانے پر وزیراعظم کونااہل قراردینے کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نکتے پر معاونت کریں کہ کسی منتخب نمائندے کا کوئی قریبی عزیز مالی بدعنوانی میں ملوث ہوتو نمائندے کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ درخواست گزار شاہد جامی نے موٴقف اختیار کیا کہ فوزیہ گیلانی نے بینکوں کے لاکھوں روپے کے قرضے ادا نہیں کیے، بینکنگ کورٹ نے ڈگری جاری کی لیکن اثر و رسوخ کی بناء پر قرضے معاف کرالئے گئے۔ لہٰذا وزیراعظم یوسف گیلانی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اسمبلی رکنیت کی اہلیت کھوبیٹھے ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم کی نااہلی کافیصلہ الیکشن کمیشن کرسکتاہے یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

مزید خبریں :