14 جون ، 2014
چکوال:دو مختلف ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق،16 زخمی
چکوال.....چکوال میں دو مختلف ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق تلہ کنگ روڈ قصبہ تھو بہادر کے قریب پک اپ وین سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹریلر سے ٹکر ا گئی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افرادشدید زخمی ہوگئے ، دوسرا حادثہ موٹر وے پر سالٹ رینج میں ہوا جہاں مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔