15 جون ، 2014
ہانگ کانگ......پاکستان نے ملائیشیا کو ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دے کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا، بیسٹ آف تھری فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے حریف کھلاڑیوں کو زیر کیا جبکہ ناصر اقبال کو ملائیشیا کے کھلاڑی کے خلاف شکست ہوئی۔ یوں پاکستان نے دو ایک سے فتح حاصل کرکے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، مجموعی طور پر پاکستان نے 14 ویں بار یہ ایونٹ جیتا ، اب تک 17 مرتبہ ایشین ٹیم چمپئن شپ کا انعقاد ہوچکا ہے۔