15 جون ، 2014
لندن......برطانیہ میں واقع مشہور راک ووڈ اسٹیٹ جو پاکستان میں سِرے محل کے نام سے مشہور ہے، 4 جولائی کو نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد اسے گرائے جانے کا امکان ہے۔360 ایکڑ پر محیط سرے محل کی نیلامی 4 جولائی کوہوگی، اسکی قیمت ایک کروڑ پاؤنڈ لگائی گئی ہے، جسے خریدنے کے لیےکئی افراد نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔سِرے محل، سابق صدر آصف زرداری اور سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ملکیت رہ چکا ہے،جسے انہوں نے 1990 میں اپنی ملکیت تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا تاہم 2004 میں اچانک آصف علی زرداری نے اسے اپنی ملکیت تسلیم کرلیا اور 2005 میں اسے فروخت کردیا ۔ سرے محل میں 11 بیڈرومز کے علاوہ ایک فارم ہاؤس، ایک پول ہاؤس، ایک لاج، ایک ائیرفیلڈ اور 8 گاڑیوں کا گیراج شامل ہے۔