کھیل
16 جون ، 2014

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ کو سری لنکا کیخلاف 389 رنز کی برتری

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ کو سری لنکا کیخلاف 389 رنز کی برتری

لارڈز......گیری بیلنس کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 389 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ لارڈز میں جاری میچ کے چوتھے دن کا آغاز سری لنکا نے 7 وکٹ پر 415 رنز سے شروع کیا، کپتان اینجلو میتھیوز کے 102 رنز کے باوجود پوری ٹیم 453 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن تھا لیکن گیری بیلنس کی سنچری کی بدولت انگلش ٹیم نے 389 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 267 رنز بنالئے تھے۔بیلنس 104 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔رنگانا ہیراتھ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :